پیر 31 اگست 2026 - 18:37
جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں سالانہ وحدتِ امت کانفرنس کا انعقاد: رہبرِ شہید کی بصیرت نے امریکہ کو ذلت و رسوائی سے دوچار کیا، علامہ جواد نقوی

حوزہ/جامعہ عروۃ الوثقی لاہور پاکستان میں گزشتہ روز ہفتۂ وحدت اور ولادتِ صادقین علیہما السّلام کے موقع پر، سالانہ وحدتِ امت کانفرنس بعنوانِ ”وحدتِ امت، شہیدِ امت امام خامنہ ای کی نگاہ میں“ منعقد ہوئی؛ جس میں شیعہ سنی علمائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور پاکستان کی ممتاز دینی درسگاہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ کے زیرِ اہتمام سالانہ وحدتِ امت کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت سربراہ تحریکِ بیداری امت مصطفیٰ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔

جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں سالانہ وحدتِ امت کانفرنس کا انعقاد: رہبرِ شہید کی بصیرت نے امریکہ کو ذلت و رسوائی سے دوچار کیا، علامہ جواد نقوی

کانفرنس کا عنوان وحدتِ امت، شہیدِ امت امام خامنہ ای کی نگاہ میں تھا۔

کانفرنس میں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، پرنسپل جامعہ نعیمیہ مفتی گلزار احمد نعیمی، مفتی منظر الحق تھانوی، پیر نقیب الرحمن نقیبی، پیر خواجہ عثمان فرید چشتی، پیر شمس الرحمن مشہدی، پیر ہارون علی گیلانی سمیت مختلف مذہبی و سیاسی رہنماؤں، علمائے کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی۔

علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی بصیرت اور ایرانی قوم کی بے مثال جرأت و استقامت نے امریکہ کو ذلت و رسوائی سے دوچار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکہ اور اسرائیل امتِ مسلمہ کے درمیان تفرقہ اور انتشار پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور رہبرِ معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جدوجہد کے نتیجے میں پیدا ہونے والی وحدت و اتحاد کی فضا کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر مولانا سراج الحق نے کہا کہ امتِ مسلمہ کو دشمن کی ان سازشوں سے ہوشیار رہنا ہوگا، کیونکہ استعماری قوتیں مسلمانوں کو تقسیم کرکے ان کی اجتماعی قوت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ مسلمان قوم بیدار ہے اور وہ دشمن کو اپنے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں سالانہ وحدتِ امت کانفرنس کا انعقاد: رہبرِ شہید کی بصیرت نے امریکہ کو ذلت و رسوائی سے دوچار کیا، علامہ جواد نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ رہبرِ معظم کی جانب سے اتحادِ امت اور وحدتِ مسلمین کا جو پیغام آگے بڑھایا گیا ہے، اسے پوری قوت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا اور امتِ مسلمہ کی وحدت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

کانفرنس میں شہید امام سید علی خامنہ ای کی فکر و بصیرت کی روشنی میں وحدتِ امت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

کانفرنس میں امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اتحاد، اخوت اور باہمی یکجہتی پر تاکید کی گئی اور مسلم امہ کے مختلف مکاتبِ فکر اور طبقات کے درمیان اتحاد و اتفاق کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha